جگدل پور، 4؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہفتہ وار بازار کے دن 8بھرمار بندوقوں کے ساتھ مختلف گاؤں کے 14نکسلیوں نے تھانے میں حکام کے سامنے خودسپردگی کر دی ۔ایس ڈی او پی وویک شکلا، ایس ایچ او اجے سونکر نے بتایا کہ تلاشی کے ساتھ ساتھ گاؤں گاؤں جا کر لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر انہیں حکومت کی اسکیموں کی معلومات دی جا رہی ہے، جس سے گاؤں والے متاثر ہوکر خود تھانوں میں پہنچ رہے ہیں۔نکسلیوں کے گروپ کی پختہ اطلاع ملنے پر نکلی گشتی ٹیم اور گھات لگائے نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی ۔فائرنگ میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا۔جوابی کارروائی میں پولیس کو غالب آتا دیکھ کر نکسلی میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔